انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 74
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث ۷۴ سورة الفاتحة اور ترقی کی مزید راہیں کھلتی ہیں تو ضروری ہے کہ تو مجھے اور طاقتیں دے پھر ايَّاكَ نَعْبُدُ کہتا ہے کہ اے خدا! میری مدد کو آ میں یہاں کھڑا ہو گیا ہوں جو کچھ تو نے دیا تھا وہ اب استعمال کر چکا۔یہ سلسلہ چند گھنٹوں کا بھی ہے چند گھنٹے انسان خدا کی راہ میں کام کرتا ہے۔پھر ہر نماز میں کہتا ہے۔پھر ہر نماز میں کہتا ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔یعنی جو کچھ تو نے مجھے دیا میں نے وہ تیری راہ میں خرچ کر دیا۔کوئی یہ نہ سمجھے کہ اس دو گھنٹے کے وقفہ میں مثلاً جو آج کل ظہر اور عصر کے درمیان ہوتا ہے۔اس میں خدا نے کچھ نہیں دیا کیونکہ خدا تعالیٰ کے بندے تو ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے اور اس سے مزید حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔عصر کے وقت حقیقتا ( مبالغہ کے طور پر نہیں ) بندے کا اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا مقام ظہر کے مقابلہ میں آگے ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے اے خدا! مغرب کے وقت تک مجھے اور آگے لے جا۔یہ حرکت روحانی جو لازمی قرار دی گئی ہے ( یعنی نمازوں کی ادائیگی حرکت روحانی ہے ) اس میں دو گھنٹے کا وقفہ ہے اور ہر نماز میں سورۃ فاتحہ کو پڑھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہر نماز میں ہمیں کہا گیا ہے کہ خدا سے یہ دعا کرو کہ جو تو نے ہمیں اس عرصے میں بھی دیا اسے بھی ہم نے تیری راہ میں خرچ کر دیا تیرا ہی عطا کردہ ابدی ترقیات کا جو جذ بہ ہے اس کی وجہ سے ہم ایک جگہ کھڑے نہیں رہ سکتے۔پھر مغرب کی نماز میں پھر عشاء کی نماز میں ( نوافل میں چھوڑ رہا ہوں) پھر صبح کی نماز میں نوافل کی توفیق ملتی ہے۔نوافل کی توفیق مغرب اور صبح کے درمیان اس لئے ملتی ہے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ عشاء کے وقت کہنے کے بعد اس نے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی بھی دعا کی تھی۔تو یہ چھوٹے سے چھوٹا جو وقفہ ہمارے سامنے ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کے تسلسل کو قائم رکھنے اور جاری رکھنے کا آتا ہے۔نمازوں کے درمیان ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا یہ چھوٹے سے چھوٹا وقفہ ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ خدا نے تمہارے لئے عید بنا دیا ہے یہ ایک دوسری اکائی ہے یعنی جمعہ سے جمعہ تک ہر روز لازمی طور پر پانچ دفعہ توفیق دیتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ ہر ہفتہ پینتیس دفعہ لازمی طور پر اس نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ بھی کہا اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ بھی کہا پھر جمعہ آتا ہے اور اس کی عبادت کرتے ہیں۔پھر انياكَ نَعْبُدُ کہتے ہیں اور خدا سے کہتے ہیں اے خدا پچھلے جمعہ ہم نے کہا اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور ہم ވ ވ نے کہا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ تو نے ہماری دعا کو قبول فرمایا۔(جمعہ کی نماز ایسی ہے کہ جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں ایک گھڑی ایسی آتی ہے جو قبولیت دعا کی گھڑی ہے)