انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 573 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 573

تغییر حضرت خلیفة لمسیح الثالث ۵۷۳ سورة النساء بھلائی اسی میں ہے کہ تم ایمان لے آؤ۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بالحَقِّ مِن رَّبِّكُمْ فَا مِنُوا خَيْرًا لَكُمْ - خدا تعالی کی طرف سے رسول حق لے کر تو آ گیا ہے تمہیں اجازت بھی دے دی گئی۔تمہاری مرضی ہے ایمان لاؤ یا نہ لاؤ لیکن تمہیں یہ بتا دینا ضروری ہے فَامِنُوا خَيْرًا لَكُمْ تم ایمان لاؤ گے تو اس میں تمہاری اپنی بھلائی ہے۔غرض خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو بڑے پیار سے سمجھاتا ہے کہ بنیادی طور پر مذہبی آزادی تو ہے لیکن حقیقی کامیابی اسی میں ہے کہ انسان خدا اور اس کے رسول پر ایمان لا کر اعمالِ صالحہ بجالائے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔(خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۲۲۲، ۲۲۳) ياَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّن رَّبِّكُم وَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُم نُورًا مُّبِينًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِنْهُ وَفَضْلٍ وَيَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَات اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلانور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔پس جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے اس کے ذریعہ سے اپنا بچاؤ کیا ہے انہیں وہ ضرور اپنی ایک بڑی رحمت اور بڑے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف لے جانے والی ایک سیدھی راہ دکھلائے گا۔قرآنِ عظیم جو اسلامی شریعت کی حامل کتاب ہے وہ ایک برہان ہے اور ایک نور ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے دل سے تصدیق بھی کر رہا ہو، جرات سے اظہار بھی کر رہا ہو اور اپنے ان عقائد پر اپنے اعمالِ صالحہ سے مہر بھی لگا رہا ہو اور پھر وہ یہ سمجھتا ہو کہ اتنا کافی نہیں ہے بلکہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی خدا تعالیٰ کی حفاظت اور اس کی مدد اور اس کی رحمت اور اس کے فضل کی ضرورت ہے۔وَاعْتَصَمُوا بِہ اور وہ اللہ تعالی کے ذریعہ سے، دعاؤں کے ساتھ اپنے بچاؤ کا اپنی حفاظت کا سامان کرے تا کہ اس کے عقائد کے اندر شیطانی وسوسے داخل نہ ہو سکیں اس کے