انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 543
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالثة ۵۴۳ سورة ال عمران قرآنی اصطلاح میں آیت کہا جاتا ہے تو اس لحاظ سے دو بنیادی طور پر قسمیں ہیں آیات کی۔ایک وہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو اس کائنات میں ظاہر ہوتے اور عدم سے وجود میں اور وجود سے عدم میں تبدیلی پیدا کرتے چلے جاتے ہیں وہ جلوے اسی کائنات میں، مادی کائنات میں پیدا ہوتے ہیں اور حرکت پیدا کر دیتے ہیں عمر کو ایک دن بڑھادیا ہر صبح سورج اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ ہر صبح جو سورج چڑھا اس نے ایک دن آپ کی عمر کا بڑھا دیا اور یہ ہمارا محاورہ ہے لیکن موت کہتی ہے کہ تمہارا ایک دن زندگی کا کم کر دیا۔موت نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا ہے، ہم نے اپنے نقطہ نگاہ سے دیکھنا۔ہم کہتے ہیں ہمارا ایک دن بڑھا دیا، موت مسکرا کے کہتی ہے ایک دن تمہارا، عمر کا کم کر دیا اور اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ دو وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَ يَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمر ( القمر : ۲، ۳) اسی طرح کے الفاظ ہیں ذہن سے نکل گئے بہر حال ہر دو کو اللہ تعالی نے آیات کہا ہے تو يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الله کا مطلب یہ ہے کہ وہ نبی دنیا کو انسان کو ہر مرد کو ہر عورت کو امریکہ میں رہنے والے کو اور افریقہ کے جنگلوں میں رہنے والوں کو اور عربی بولنے والے علاقوں میں رہنے والوں کو اور رشیا میں رہنے والوں کو آیات بتائے گا پہلے کب یہ آیات بتائی گئی ہیں ہمیں، ہمیں کب کہا گیا کہ بے توجہی سے گزر نہ جایا کرو آیات اللہ کے پاس سے بلکہ ہر اللہ ظہور ہر ایک چمکار خدا تعالیٰ کی صفت کی خدا تعالیٰ کی طرف نشاندھی کرنے والی ہے۔وہ تمہیں بلاتی ہے تمہارے پیدا کرنے والے رب کریم کی طرف اس کی طرف توجہ کرو اور اسی سے خیر مانگو خیر پاؤ۔دوری کی راہوں کو اختیار نہ کرو اور اسی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ایک ہی نبی ہیں جنہوں نے حیات جاودانی پائی ہے اپنے رب کریم سے ان کی قوت قدسیہ کے نتیجے میں جس طرح ہزاروں زبر دست معجزات اور آیات اس زندگی نے جو ظاہری جسمانی زندگی تھی ظاہر ہوئے اسی طرح آخری زندگی میں ظاہر ہورہے ہیں ہماری تاریخ بھری پڑی ہے بہت ساری کتا میں بدقسمتی سے ضائع ہو گئیں ہیں لیکن جن کو خدا تعالیٰ کی نگاہ نے ایک پاک اور مطہر اور تزکیہ یافتہ پایا ان کو بغیر نشانوں کے نہیں چھوڑ ا يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايته پھر دوسروں کے لئے محرم بنے انہوں نے کہا دیکھو تم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایسا رسول ہے جو آیات تمہیں بتائے گا۔ہمارے پاس آؤ، ہماری زندگی کو دیکھو، ہمارے ارد گرد دیکھو، آیات ہر قسم کی ظاہر ہورہی ہیں۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۴۴۴ تا ۷ ۴۴)