انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 398 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 398

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۹۸ سورة ال عمران ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ اعتقاد ا بڑے ہی مخلص احمدی ایسے بھی ہیں جو اعمال کی طرف توجہ نہیں کر رہے لیکن اعتقادی لحاظ سے وہ اتنے مخلص ہیں کہ اگر اعتقاد پر جان دینے کا موقع ہو تو وہ اپنی جان بھی دے دیں گے اور سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن عملا خود ان کی زندگیوں میں ستی پائی جاتی ہے۔یہ اندرونی تضاد اور کنٹراڈکشن (Contradiction) ہے اور اندرونی تضاد کامیابی تک نہیں پہنچاتا۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحہ ۳۷۷ تا ۳۷۹) آیت ۳۳،۳۲ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ b لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ، وَاللهُ غَفُورٌ نَ رَّحِيمُ قُلْ أَطِيعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوا فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ (۳۳ محبت اور دشمنی کے بنیادی اصول ان دو آیات میں بیان کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتا ہے کہ یہ اعلان کر دو ان کنتم تُحِبُّونَ اللہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو تمہارا یہ دعویٰ اسی صورت میں سچا ثابت ہوگا کہ میری پیروی کرو۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے قصور تمہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قُلْ أَطِیعُوا اللہ تو کہہ کہ اتباع نبوی میں یہ صداقت مضمر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہو اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی بھی اطاعت کرتے ہو لیکن اگر وہ یہ بات نہ مانیں اور اپنی محبت یا دشمنی کی بنیاد اس بنیاد پر نہ رکھیں کہ کفر کے نتیجہ میں محبت باری سے محرومی اور اتباع کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا حصول ہے تو انہیں جاننا چاہیے کہ کافروں سے تو اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللہ میں ایک دعوی کا ذکر ہے اور ظاہر ہے کہ یہ دعویٰ وہی کرے گا جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔حقیقی معنی میں وہی کرے گا۔ویسے جو دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے ہیں دعویٰ ظاہری طور پر وہ بھی کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالی پر ایمان لاتے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے خواہاں ہیں۔یہاں اس دعوی کے ساتھ اس آیت کا جو مضمون ہے وہ یہ بات بھی بتا رہا ہے کہ ہر مقصود کے حصول کے لئے ایک ہرمہ