انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 30
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث سورة الفاتحة رہ گیا۔اگر خدا تعالیٰ کی رحیمیت کے جلووں میں اس نقص کو دور کرنے اور چشم پوشی کے جلوے شامل نہ ہوتے تو ہمارے نیک اعمال کا نیک نتیجہ ہر گز نہ نکلتا۔غرض اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال کا نیک نتیجہ نکالتا ہے اور اس نیک نتیجہ کے نکالنے میں جس حد تک چشم پوشی کی ضرورت ہوتی ہے وہ چشم پوشی کرتا ہے اور جس حد تک ہمارے اعمال کے نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان نقائص کو دور کرتا ہے اور ہمارے اعمال اور ہماری دعاؤں کا نیک نتیجہ نکال دیتا ہے۔پھر نیک نتیجہ رحیمیت کے جلووں میں صرف استحقاق پیدا کرتا ہے۔جس طرح ایک طالب علم ج امتحان دیتا ہے تو اس کی کوششوں کا نیک نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ بی۔اے یا ایم۔اے پاس کر لیتا ہے۔یہ ایک نتیجہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے دعائیں کرنے والے اور محنت کرنے والے طلباء کی کوششوں کا نکالتا ہے۔لیکن بی۔اے پاس کر لینا یا ایم۔اے پاس کر لینا جو نتیجہ ہے یہ پورا بدلہ نہیں ہے بلکہ اس نتیجہ سے بدلہ کا استحقاق پیدا ہوتا ہے یعنی بی۔اے پاس کرنے کے بعد جس قسم کی نوکری کسی کو مل سکتی ہے اس قسم کی نوکری اسے مل جانی چاہئے۔ایم۔اے پاس کرنے کے بعد جس قسم کی نوکری اُسے مل سکتی ہے وہ نوکری اُسے مل جانی چاہئے۔یہ نتیجہ ہے جو رحیمیت کے جلووں کے بعد کسی کے اعمال کا نکلتا ہے یعنی ایک استحقاق پیدا ہو جاتا ہے لیکن دنیا میں استحقاق پیدا ہونے کے باوجود وہ بدلہ نہیں ملتا جس کا وہ استحقاق مطالبہ کر رہا ہوتا ہے۔ہزاروں بی۔اے اور ایم۔اے مارے مارے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھتا نہیں۔ابھی کراچی کے قیام کے دوران مجھے ایک احمدی دوست نے بتایا کہ میں سڑک پر جا رہا تھا کہ اچانک میری نظر سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں پر پڑی۔وہ مزدور اِدھر اُدھر سے مٹی اُٹھا کر سٹرک پر ڈال رہے تھے۔میں نے دیکھا کہ ان میں سے ایک مزور عام مزدوروں کی طرح کا نہیں۔اس میں کوئی ایسی بات پائی جاتی تھی کہ اس نے میری توجہ کو جذب کر لیا۔یہ مزدور مجھے پڑھا لکھا معلوم ہوتا تھا۔یہ ان کا تاثر تھا بہر حال انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے اپنی کار کھڑی کر لی اور اس مزدور کے پاس گیا۔میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے بتایا کہ میں بی۔اے پاس ہوں لیکن نوکری نہیں ملتی اس لئے میں نے سڑک کوٹنے یا سڑک پر مٹی ڈالنے کی مزدوری کر لی ہے۔پس اگر دنیا رحیمیت کے جلووں کے پر تو کے نیچے کسی طالب علم کو پاس کر دے ( یعنی کوئی مثلاً بی۔اے پاس کر لے ) تو کر دے لیکن ضروری نہیں کہ دنیا مالکیت یوم الدین کا نتیجہ ظاہر کرنے کی طاقت بھی