انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 349
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۳۴۹ سورة البقرة اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج سے نوازا۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام محمدیت مقام خاتم النبیین اور اس نسبت سے دوسرے انبیاء کے ساتھ آپ کا تعلق بڑی وضاحت سے ظاہر ہو جاتا ہے۔اس کو حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے۔حضرت مصلح موعو رضی اللہ عنہ نے اس کو اپنے تفسیر صغیر کے نوٹوں میں بھی بیان فرمایا ہے اور وہ یہ کہ ”معراج میں مقام محمدیت کی حقیقت بیان کی گئی ہے اور اس کی امت مسلمہ کے سامنے یہ تصویر رکھی گئی کہ اہل زمین جو نبی نہیں عوام ہیں ( اور امت محمدیہ کے فرد ہوں یا دیگر تمام بنی نوع انسان ہوں ان کو ہم کہیں گے وہ اہل زمین ہیں یعنی زمین میں بسنے والے انسان ہیں ) اور جنہیں روحانی رفعت کا وہ مقام حاصل نہیں جسے ہم رسالت کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔آپ نے گویا اہل زمین کو فر ما یا کہ اپنے زمینی مقام سے اوپر نگاہ کرو تمہیں پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام نظر آئیں گے تمہیں دوسرے آسمان پر حضرت عیسیٰ اور حضرت بیحجمی علیہما السلام نظر آئیں گے ( واضح رہے کہ ہر آسمان پر ایک ایک یا دو دو کا گروہ علامت کے طور پر ہے یعنی وہ سارا گر وہ جو حضرت آدم علیہ السلام کا مقام رکھتا ہے اُن کے لئے پہلا آسمان ہے جن کی روحانی رفعت حضرت عیسی اور حضرت کیمیا علیہما السلام کے ساتھ نسبت رکھتی ہے اُن کے لئے دوسرا آسمان ہے۔وعلی ھذا القیاس ) تمہیں تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام نظر آئیں گے۔چوتھے آسمان پر حضرت ادریس علیہ السلام نظر آئیں گے۔پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام نظر آئیں گے۔چھٹے آسمان پر صاحب شریعت حضرت موسیٰ علیہ السلام نظر آئیں گے۔ساتویں آسمان پر غیر شرعی نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام نظر آئیں گے اور اس سے بھی او پر یعنی عرش رب کریم پر حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔گویا حقیقت معراج میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام عرشِ ربّ کریم ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ خدا جو تمام صفات کا ملہ حسنہ سے متصف ہے اُس نے اپنے نہایت ہی پیار کے ساتھ مظہر اتم الوہیت بنا کر اپنی دائیں طرف آپ کو بٹھایا۔یہ ہے مقام ختم نبوت جو حقیقت معراج میں تصویری زبان میں بتایا گیا ہے۔جسے ایک عام انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام، دوسرے آسمان پر حضرت عیسی اور حضرت یحیمی علیہما السلام، تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام، چوتھے آسمان پر حضرت اور میں علیہ السلام، پانچویں آسمان پر حضرت ہارون علیہ السلام ، چھٹے آسمان پر