انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 212 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 212

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۲۱۲ سورة البقرة و سولہویں بات ہمیں یہ بتائی (اللہ بدعات سے محفوظ رکھے ) کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے۔ایک یہ بتایا کہ ان آیات میں يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْر اللہ تعالی تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اللہ آسانی چاہتا ہے اس کی بڑی مہربانی ہے پر ہم تکلیف اٹھا کے اس کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔اسلام کہتا ہے کہ تم اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل نہیں کر سکتے۔کامل فرمانبرداری کے نتیجہ میں اس کی رضا کو حاصل کرو گے تو سولہویں کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے۔اور ستر ہوئیں ہمیں کہا وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْر۔اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو تو جو شخص اپنے لئے تنگی پیدا کر کے خدا تعالیٰ کی طرف سے جو میسر اور آسانی ( يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ ) کی سہولت دی گئی ہے اس کے خلاف کام کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کام کر رہا ہے کیونکہ اعلان کیا گیا ہے وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ اللہ تعالیٰ یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو تو خدا تعالیٰ کچھ چاہتا ہے اور تم اس کے خلاف چاہتے ہو اس کو کیسے خوش کرو گے۔اور اٹھارہویں بات اس میں یہ بتائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں چاہتا کہ تم اپنے لئے تنگی پیدا کرو۔اس لئے اللہ کہتا ہے دوسرے وقتوں میں تعداد کو پوری کرو۔اگر مریض ہو تب بھی اگر عارضی طور پر مریض ہو تب بھی اور اگر مسافر ہو تب بھی اور یہ حکم اس نے اس لئے دیا ہے کہ تم تنگی میں نہ پڑو اور تعداد کو بھی پورا کر لو یعنی تنگی میں پڑے بغیر روزوں کی تعداد پوری کر کے اس کی رضا بھر پور جو لے سکتے ہو تم حاصل کر لو۔اور انیسویں یہ کہ روزہ رکھنے کی راتوں میں اپنی بیویوں کے پاس جا سکتے ہو۔اور بیسویں یہ کہ تم ایک دوسرے کے لئے لباس ہو۔اس کا مفہوم یہ ہے کہ ہر دو کے تعلقات ایسے ہیں اور ہر دو کی ذمہ داریاں ایسی ہیں ( مرد اور عورتیں دونوں سن لیں ) کہ خاوند بیوی کی عزت کا نگہبان اور بیوی خاوند کی عزت کی نگہبان بن جاتی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو کسی فرانسیسی مترجم نے فرانسیسی میں قرآن عظیم کا ترجمہ کیا تو اس آیت کا یہ ترجمہ کر دیا کہ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ انْتُمْ لِبَاسٌ گھن کہ عورتیں تمہاری پتلونیں ہیں اور تم ان کے گھگرے ہو They are your trousers and you are their shirts تو یہ مطلب نہیں ہے ظاہری لباس مراد نہیں۔لباس ڈھانکتا