قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 65 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 65

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) صلی یا پی ایم نے اپنے نمائندے بھیج کر کفار کو امن امان سے رہنے کی نصیحت کی۔آپ ہی کی کوششوں کے نتیجہ میں مارچ 628ء میں صلح کا معاہدہ طے پایا۔یہ معاہدہ بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا اور کفار مکہ نے معاہدے کی تمام شرائط کی پابندی نہیں کی آخر جب یہ معاہدہ عملی طور پر ٹوٹ گیا تو آنحضرت ملیشیا کی تمام اپنے لشکر کے ساتھ پورے امن امان سے مکہ میں داخل ہوئے اور اُسے فتح مکہ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔مکہ میں آپ الی تم نے ان ظالموں سے جو کہ تیرہ سال مسلمانوں کو مسلسل اذیتیں دیتے چلے آئے تھے یہ سوال کیا "اے قریش کے گروہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارے ساتھ آج کیا سلوک ہوگا؟ انہوں نے جواب دیا ہم آپ سے بھلائی کے سوا اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔رحمت مجسم حضرت محمد مانا کہ تم نے فرمایا آج میں تمہیں وہی کہوں گا جو حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا تھا کہ آج تم آزاد ہو اور تم پر کوئی سرزنش نہیں۔“ ( بحوالہ سیرۃ ابن ہشام) آنحضرت مسلہ پانی کی طرف سے مذکورہ عدیم المثال عفو اور معافی کے بعد بھی بعض کفار اور دشمنان اسلام مسلمانوں کو نقصان پہنچاتے رہے اور قتل و غارت کا سلسلہ جاری رکھا اور جب صورت حال اس حد تک سنگین ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ : 65