قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 88 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 88

88 88 قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) جاتی ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟ اسکے جواب میں یہی کہا جائے گا کہ اس کو اُسکے جرم کی سزا کا مزا چکھانے کے لئے۔اسی سے اندازہ لگا لیں کہ اس آیت میں یہ جو ذکر ہے کہ جب کبھی اُنکے چھڑے گل جائیں گے ہم انہیں بدل کر دوسرے چمڑے دے دینگے تا کہ وہ عذاب چکھیں۔گناہوں کا عذاب چکھانے کے لئے قرآن مجید میں یہ الفاظ آئے ہیں مگر قرآن مجید اور احادیث سے یہ بھی علم ہوتا ہے کہ جہنم سے ایک دن سب رہائی پا جائیں گے۔اس حقیقت کو بیان کرنے کے بعد اس آیت پر کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا بلکہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو مذکورہ آیت سے عبرت اور نصیحت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور اپنے مقصد حیات کو سمجھ کر ایسی زندگی گزارنے کی توفیق دے جو رضائے الہی کے حصول کے لیے ہو۔آمین