قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 40 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 40

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) گیتا دوسرا باب: ترجمہ 31: اور اپنے دھرم کو دیکھ کر بھی تجھے خائف نہ ہونا چاہئے ، کیونکہ مشتری کے لئے دھرم یدھ ( دھرم کی لڑائی ) سے بڑھ کر اور کوئی بہتری دینے والا کرتب نہیں۔ترجمہ 32 : اور اسے پارتھ ! مبارک اور خوش نصیب ہیں وہ کشتری جن کے لئے سورگ کا دروازہ کھولنے والی ایسی دھرم یدھ خود بخود ( بغیر بلائے ہوئے ) آئی ہے۔ترجمہ : 33 اور اگر تو اس دھرم یدھ سنگرام کو نہیں کرتا تو اپنے سو دھرم ( نیک فرض ) اور کیرتی ( نیک نامی ) سے محروم ہو کر پاپ میں گرتا ہے۔ترجمہ 34 : اور سب لوگ بہت دنوں تک تیری بدنامی کا تذکرہ کرتے رہیں گے۔باعزت آدمی کے لئے بدنامی موت سے بھی بڑی ہے۔ترجمہ 35: بڑے رتھوں والے جنگجو کہیں گے کہ تو ڈر کر لڑائی سے بھاگا ہے اور جولوگ تیری اعلیٰ تعریفیں کرتے تھے وہ حقارت کرینگے۔ترجمہ 36: تیرے دشمن تیری شان میں نا مناسب الفاظ استعمال کریں گے۔تیری طاقت کا مضحکہ اڑائیں گے، اس سے زیادہ دُکھدائی اور کیا ہوسکتا ہے؟ ترجمہ 37 :اگر مرا تو بہشت ( سورگ) میں جائے گا۔اگر فتح یاب ہوگا تو زمین کی 40