قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page iv
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ اس روئے زمین پر بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کا یہ ایمان ویقین قیامت تک رہے گا کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے اور نزول کے دن سے ہی اللہ تعالیٰ نے اسکو اپنی حفظ وامان میں رکھا ہوا ہے اور قیامت تک رکھے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پچھلی چودہ صدیوں میں شیطانی اور طاغوتی طاقتوں نے اس کلام الہی میں سینکڑوں مرتبہ شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوششیں کیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔حال میں ہی لکھنؤ کے وسیم رضوی نامی ایک شخص نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک عرضی داخل کی اور 26 آیات قرآنیہ کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔بقول عرضی دہندہ ان آیات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تعلیم دی گئی ہے۔جس سے موجودہ دور میں بعض گروہ نو جوانوں کو دہشت گردی کے لئے ورغلاتے ہیں اور بقول اس کے یہ آیات حضرت محمد صلی السلام کی حیات مبارکہ میں قرآن مجید کا حصہ نہ تھیں بلکہ خلفائے راشدین میں ، پہلے تین خلفاء نے ان کو قرآن مجید میں شامل کیا۔الحمد للہ مؤرخہ 12 اپریل 2021 ء کو سپریم کورٹ نے مذکورہ عرضی خارج کر دی اور اُس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پچاس ہزار روپئے (50,000) جرمانہ عائد کر دیا۔چنانچہ اس ضمن میں روز نامہ ہند سماچار میں مؤرخہ 13 اپریل 2021 کو درج ذیل خبر شائع ہوئی: