قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 4 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 4

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اور میں ہی اس کا محافظ اور نگہبان رہونگا۔اور زمین پر رہنے والے کسی انسان کی مجال نہیں کہ وہ اس میں کمی بیشی کر دے۔اس وعدے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر کسی نے یہ جرات اور جسارت کی کہ قرآن مجید میں کوئی رد و بدل کمی یا اضافہ کرے اُسے قادر مطلق خدا قطعاً ایسا نہیں کرنے دیگا اور گزشتہ 14 صدیاں اس پر گواہ اور شاہد ہیں۔قرآن مجید کے جمع کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے قبول کی ہوئی ہے: إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ ۱۸ (سورة القيمة سورۃ نمبر 18 آیت نمبر 75) ترجمہ: یقینا اس کا جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہماری ذمہ داری ہے۔کہ اللہ تعالیٰ نے ہی اسکو نازل کیا ہے وہی حفاظت کرے گا اور اسکو جمع کرنے اور اسکی قرآت و تلاوت کروانے کا سارا انتظام خدائے ذوالجلال خود کرے گا اس وعدہ الہی کی موجودگی میں کسی دست انسانی میں وہ طاقت نہیں کہ قرآن مجید کو از خود اپنی مرضی سے اپنی خواہش سے جمع کرنے کی کاروائی کرے اور پچھلی چودہ صدیاں اس حقیقت پر گواہ ہیں۔4