قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 87 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 87

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) جنت کے ابتدائی مدارج کی طرف سفر کے لئے بھجوا دیا جاتا ہے چنانچہ اس بارے میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ عنہ (1889-1965) فرماتے ہیں’انسان ہمیشہ دوزخ میں نہیں رہے گا۔بلکہ جس طرح ماں کے پیٹ میں کچھ عرصہ کے لئے رہتا ہے۔اس طرح کچھ عرصہ کے لئے وہ دوزخ میں رہے گا۔پھر باہر کی کھلی ہوا یعنی جنت میں آجائے گا۔اسی طرح حدیث میں رسول کریم صلی لی اسلیم فرماتے ہیں ياتي على جهنم زمان ليس فيها احد و نسيم الصبا تحرك ابوابها (تفسير معالم التنزيل زير آيت فَا مَّا الَّذِينَ شَقُوا : هود 107/11) یعنی جہنم پر ایک ایسا زمانہ آئیگا کہ اس میں کوئی شخص نہیں ہوگا اور ہوا اسکے دروازوں کو کھٹکھٹا ئیگی اس حدیث سے بھی اس قرآنی آیت کی تصدیق ہوتی ہے۔“ ( تفسیر صغیر حاشیہ صفحہ 844) اس دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ قاتل ، چور، ڈاکو، زنا کارکو جیل کی سزائیں دی جاتی ہیں اور ان میں سے بعض کو پھانسی کی سزا گلے میں رسا اور پھندا ڈال کر تختے پر لٹکا کر دی 87