قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 86
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اسکی مزید وضاحت یہ ہے کہ ہر انسان کا اپنی ماں کی کوکھ میں جسم تیار ہوتا ہے پھر وہ جنم لیکر اس دنیا میں آتا ہے اس دنیا میں کوئی انسان یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ اپنی ماں کی کوکھ میں آنے سے پہلے کہاں تھا اور کیسا تھا۔اور پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسانی زندگی دو چیزوں سے مرکب ہے ایک اس کا جسم دوسری اسکی روح ( آتما) اور جب اسکی روح جسم سے نکل جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اسکی موت ہوگئی اور موت کے بعد بہت سے اہل مذاہب اسکے مردہ جسم کو جلتے ہوئے انگاروں میں جلا کر راکھ کر دیتے ہیں ایک منظر نضجت جلودھم کا یہاں نظر آ جاتا ہے اور کچھ اہل مذاہب اس جسم کو قبر کے حوالے کر کے خاک بنا دیتے ہیں جہاں اسکے جسم کو زمینی کیڑے مکوڑے کھا کر معدوم کر دیتے ہیں اور نضجت جلود ھم اس طرح بھی پورا ہورہا ہوتا ہے اس کے بعد اسکی روح اس جگہ واپس چلی جاتی ہے جہاں سے وہ آئی تھی اور اگر اس دنیا میں اس نے اپنی زندگی خود اپنے مالک و خالق کی تعلیمات کے مطابق گزاری ہوگی تو اس کا اگلا سفر جنت میں روحانی مدارج کے حصول کے لئے شروع ہو جاتا ہے۔جس نے اس دنیا میں گناہ ، پاپ ، بدیاں ظلم کا ارتکاب کیا ہو گا اس کو اسکے گناہوں کی سزا دینے کے لئے جہنم کی طرف بھجوادیا جاتا ہے جہاں اسکے گناہوں کی سزا کے بعد اسکو جہنم سے نکال کر 86