قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 70 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 70

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) یسوع مسیح (علیہ السلام) کے قریبیوں نے جب اُس کا انکار کر دیا اور اُن کی تکذیب کی تو مسیح نے انہیں کہا: 1۔اے سانپوں کے بچو! تم بڑے ہو کر کیونکر اچھی باتیں کہہ سکتے ہو۔(انجیل متی، باب 12-34) 2۔اےسانپو! اے افعی کے بچو تم جہنم کی سزا سے کیونکر بچو گے۔(انجیل متی باب 33/23) یادر ہے اللہ تعالیٰ جس کسی نبی و رسول کو اپنے زمانے کے لوگوں کی اصلاح کے لئے بھیجتا تھا تو وہ نبی اصلاح کے بہت سے مناسب طریق اختیار کرتا تھا۔یہ طریق اُن میں سے ایک ہے۔اعتراض آیت نمبر : (i)2 مَّلْعُونِينَ ، اَيْنَمَا تُقِفُوا أخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلات (سورة الاحزاب ،سورۃ نمبر 33 آیت نمبر 62) ترجمہ : ( یہ ) دھتکارے ہوئے ، جہاں کہیں بھی پائے جائیں پکڑ لئے جائیں اور اچھی طرح قتل کئے جائیں۔70