قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 69
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے اُن قریبیوں سے بھی لڑو جو کفار میں سے ہیں اور چاہئے کہ وہ تمہارے اندر سختی محسوس کریں اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔اعتراض آیت نمبر : (f)2 ياَيُّهَا الَّذِيْنَ امَنُوْالَا تَتَّخِذُوا بَاءَكُمْ وَإِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاءَاِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْإِيْمَانِ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَأُولَبِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ (سورة التوبه ،سورۃ نمبر 9 آیت نمبر (23) ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم اپنے آباء کو اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ پکڑو اگر انہوں نے ایمان کی بجائے کفر پسند کر لیا ہو۔اور تم میں سے جو بھی انہیں دوست بنائیں گے تو یہی ہیں جو ظالم لوگ ہیں۔اس سلسلہ میں ایک مثال مہا بھارت کی جنگ کی دی جاچکی ہے جس میں کو رو اور پانڈو قریبی رشتہ دار تھے مگر کرشن جی مہاراج نے اس جنگ میں پانڈوں کا ساتھ دیا اور کوروں کا مقابلہ کیا۔کیونکہ حالات کا تقاضا اُس وقت اسی اقدام کو اٹھانے کا تھا۔69 69