قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 68
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) وہ بعض دفعہ ننگے ہو کر اور اپنے بتوں وغیرہ کو ساتھ لے کر حج کیا کرتے تھے چنانچہ حضرت امام ابوحنیفہ اور دوسرے حنفی فقہا کے نزدیک بھی مشرکین مسلمانوں کی ہر مسجد میں حتیٰ کہ مسجد حرام میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔البتہ انہیں وہاں اپنی مشرکانہ رسومات کے ساتھ حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں۔چنانچہ لکھا ہے: لِأَنَّهُ لَيْسَ الْمُرَادُ مِنْ آيَةِ (إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ) النَّهَى عَنْ دُخُوْلِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَإِنَّمَا الْمُرَادُ النَّهَى أَنْ يَحْجَّ الْمُشْرِكُونَ أَوْ يَعْتَمِرُوا كَمَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ فِي الْجَاهِلِيَةِ “ " الفقه الاسلامي وأدلته تاليف الدكتور وهبة الزحيلي جلد نمبر ۶ صفحات ۴۳۴ و ۴۳۵ دار الفکر۔(مشق) * اعتراض آیت نمبر : (d)2 يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قَاتِلُوا الَّذِيْنَ يَلُوْنَكُمْ مِنَ الكُفَّارِ وَلْيَجِدُوا فِيْكُمْ غِلْظَةٌ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ ط (سورۃ التوبہ ،سورۃ نمبر 19 آیت نمبر 123 ) 68