قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 67 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 67

* قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض آیت نمبر : (b)2 يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُوْنَ نَجَسٌ فَلَا ج يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا وَ إِنْ خِفْتُمْ عَيْلَةٌ فَسَوْفَ يُغْنِيْكُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِةٍ اِنْ شَآءَ ط إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ حَكِيمُ (3) (سورة التوبه ، سورۃ نمبر 9 آیت نمبر 28) ترجمہ : اے لوگو جو ایمان لائے ہو! مشرکین تو ناپاک ہیں۔پس وہ اپنے اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکیں۔اور اگر تمہیں غربت کا خوف ہو تو اللہ تمہیں اپنے فضل کے ساتھ مالدار کردے گا اگر وہ چاہے۔یقینا اللہ دائی علم رکھنے والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔اس آیت کی وضاحت کرتے ہوئے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ امسیح الرابع " تحریر فرماتے ہیں کہ: مشرکین کے نجس ہونے سے مراد ان کے عقیدہ کی نجاست ہے۔جسمانی نجاست مراد نہیں۔پس مشرکوں کو حج سے روکنے سے مراد یہ ہے کہ ان کو اپنی مشرکانہ رسومات ادا کرتے ہوئے حج نہ کرنے دیا جائے کیونکہ زمانہ جاہلیت میں 20 67