قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 61
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) درخواست دہندہ کی طرف سے پیش کردہ آیات نمبر : 2a, 2b,2d,2f,2i, 2k, 2n, 20, 2p, 2s,2w,2x,2z میں مذکورہ نمبروں کے تحت جن آیات کو درج کر کے قرآن مجید اور اسلام کی طرف جو بدترین الزمات منسوب کئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ اس شخص نے عمداً اُن وجوہات کو نظر انداز کر دیا ہے جو ان آیات کے قرآن مجید میں ذکر کا باعث بنیں۔مذ کورہ آیات کا تعلق سیدنا حضرت محمد مصطفی سالی یتیم اور مسلمانوں کے اُس زمانے سے ہے جبکہ وہ کفار مکہ کی طرف سے مسلمانوں پر مسلط کی جانے والی جنگوں سے اپنا بچاؤ اپنی حفاظت اور اپنے دفاع کے لئے جنگ لڑنے پر مجبور کئے گئے تھے۔درخواست دہندہ اور اُسکے ہمنوا ذرا غور کریں کہ ایک مکہ مکرمہ کا آدمی اپنا گھر بار در و دیوار زمین جائیداد کا روبار تجارت مجبوراً چھوڑ کر اڑھائی سو میل دور یثرب (مدینہ منورہ) میں اپنی نئی زندگی شروع کرنے کے لئے ہجرت کر جاتا ہے اور یہ دشمن اپنی تلوار کے ساتھ مدینہ پہنچ کر اسے نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں۔کوئی عقل سلیم رکھنے والا انسان یہ بتائے کیا ایسی حالت میں اُس مظلوم کو اپنی بقاء اور اپنے دین کی سالمیت کے لئے دفاع کا حق نہیں ؟؟؟ دنیا کے ہر متمدن اور انصاف پسند انسان کا اس سوال کے 61