قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 53 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 53

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) مريم ( سنن ابن ماجہ کتاب الفتن باب شدۃ الزمان ) یعنی مہدی کے علاوہ اور کوئی عیسی ابن مریم نہیں اور آپ سالی یا یہ تم نے آنے والے مسیح و مہدی کے بارے میں یہ بھی خبر دی تھی کہ وہ جزیہ کو موقوف کر دیگا۔اور بعض روایات میں جزیہ کی جگہ الحرب بھی آیا ہے یعنی جہاد با السیف معرض التواء میں ڈال دے گا۔واضح ہو کہ ”جہاد عربی زبان کا لفظ ہے جو جھل سے بنا ہے جس کے معنی مشقت برداشت کرنا ہے اور جہاد کے معنی ہیں کسی کام کے کرنے میں پوری کوشش کرنا اور کسی قسم کی کمی نہ چھوڑ نا ہم اردو میں بھی کہتے ہیں جدو جہد کرنا۔قرآن مجید اور احادیث میں جہاد کی بہت سی قسمیں بیان ہوئی ہیں۔حدیث میں آتا ہے: عن جابر قال، قدم النبي صلى الله عليه وسلم من غزاة له فقال لهم رسول الله صلى الله عليه وسلم قد متم خير مقدم وقد متم من الجهاد الاصغر إلى الجهاد الاكبر قالو وما الجهاد الاكبر يا رسول الله قال مجاهدة العبد هواه۔تاریخ بغداد ذکر من اسمه هارون، الجزء 6 صفحه 171) حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک 53