قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page vi
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ، جو ان کی بنیاد پرستی کا باعث ہیں ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی ان 26 آیات میں تشدد کی تعلیم دی گئی ہے، ایسی تربیت جو دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے اسے روکا جانا چاہئے۔(ہند سماچار، جالندھر، پنجاب مؤرخہ 13 اپریل 2021 صفحہ 1،2) الحمد للہ 26 آیات حذف کروانے کے سلسلہ میں عرضی تو خارج ہو گئی مگر عرضی دہندہ اور اسکے ہمنواؤں نے مذکورہ آیات اور بخاری کی بعض احادیث کے حوالہ سے قرآن مجید کے بارے میں شکوک وشبہات ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس سے بعض غیر مسلموں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ : 1۔جب ایک مسلمان نے قرآن مجید کے بارے میں تحریف اور تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے تو اس میں سچائی کیا ہے؟ 2۔دوسری طرف مسلمانوں کی نئی نسل مسلمان ہونے کے باوجود عرضی دہندہ کے تحریر کردہ اعتراضات کا جواب چاہتی ہے تا کہ وہ اس جواب کی روشنی میں خود کو اور غیر مسلم دوستوں کو قرآن مجید کی صداقت کا قائل کر سکے۔مذکورہ وجوہات کی بناء پر وسیم رضوی کے تحریر کردہ اعتراضات کے جوابات تحریر کر دئے گئے ہیں۔اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ ان جوابات کو مسلمانوں اور دوسرے مذاہب کے سنجیدہ طبع دوستوں کے دلوں میں پیدا شدہ اوہام کے ازالے کا باعث بنا دے۔آمین۔