قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 13
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) شکل وصورت میں ہے جس میں کہ محمد نے اُسے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا“ پھر لکھتے ہیں: ہم یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ قرآن کی ہر آیت محمد سے لے کر آج تک اپنی اصلی اور غیر مبدل صورت میں چلی آئی ہے۔“ ( بحوالہ لائف آف محمد دیباچہ صفحہ 21، 22، 26،25) نولڈ کی کی رائے : نولڈ کی جو جرمنی کا ایک نہایت مشہور عیسائی مستشرق گذرا ہے اور جو اس فن میں گویا اُستاد مانا گیا ہے۔قرآن شریف کے متعلق لکھتا ہے کہ : آج کا قرآن بعینہ وہی ہے جو صحابہ کے وقت میں تھا۔“ پھر لکھتا ہے: یورپین علماء کی یہ کوشش کہ قرآن میں کوئی تحریف ثابت کریں قطعا نا کا م رہی ہے۔“ (انسائیکلو پیڈیا بریٹانکاز یر لفظ قرآن) پروفیسر نکلسن کی رائے پھر انگلستان کا مشہور مسیحی مستشرق پروفیسر نکلسن اپنی انگریزی تصنیف ” عرب کی ادبی تاریخ میں لکھتا ہے : 'اسلام کی ابتدائی تاریخ کا علم حاصل کرنے کے لئے قرآن ایک بے نظیر اور ہر شک وشبہ سے بالا کتاب ہے اور یقیناً 13