قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 12 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 12

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) انہوں نے دو دفعہ دور کیا ہے۔اب اس الہی انتظام کے بعد کوئی امکان موجودہ قرآن مجید میں کمی بیشی کا نہیں رہتا۔حفاظت قرآن مجید کے متعلق مستشرقین کا اعتراف: یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ مستشرقین نے اس بات کا برملا اقرار کیا ہے کہ آج جو قرآن مجید مسلمانوں کے ہاتھوں اور ان کے سینوں میں محفوظ ہے وہ وہی قرآن ہے جو حضرت محمد مالی دیپلم پر نازل ہوا تھا۔بعض کی آراء درج ذیل ہیں۔سرولیم میور کی رائے : سرولیم میور لکھتے ہیں کہ دنیا کے پردے پر غالباً قرآن کے سوا اور کوئی کتاب ایسی نہیں جو بارہ سو سال کے طویل عرصہ تک بغیر کسی تحریف اور تبدیلی کے اپنی اصلی صورت میں محفوظ رہی ہو۔“ پھر لکھتے ہیں : ”ہماری اناجیل کا مسلمانوں کے قرآن کے ساتھ مقابلہ کرنا جو بالکل غیر محرف ومبدل چلا آرہا ہے۔دوایسی چیزوں کا مقابلہ کرنا ہے جنہیں آپس میں کوئی بھی نسبت نہیں“ پھر لکھتے ہیں: اس بات کی پوری پوری اندرونی اور بیرونی ضمانت موجود ہے کہ قرآن اب بھی اُسی 12