قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 5 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 5

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) قرآن مجید کے نزول اور جمع کرنے کی تاریخ ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کا نزول 24 ناتق ( رمضان ) بمطابق 20 اگست 610ء کو ہونا شروع ہوا اور حضرت محمد صلی لی لی ایم کی وفات مؤرخہ یکم ربیع الاول 11 ہجری بمطابق 26 مئی 632 ء تک مختلف اوقات میں نازل ہوتا رہا۔اس حساب سے آپکی نبوت کے ایام کی تعداد تقریباً سات ہزار نو صدستر (7970) بنتی ہے اور قرآن کریم کے الفاظ کی مجموعی تعداد ستر ہزار نو صد چوبیس (77924) بنتی ہیں۔اس حساب سے روزانہ نزول کی اوسط کم و بیش نو (9) الفاظ بنتے ہیں۔تاریخ سے علم ہوتا ہے کہ بعض اوقات قرآن مجید کی آیات زیادہ نازل ہوتی تھیں اور بعض اوقات کم۔اور آنحضرت مسلہ یہ تم کا طریق مبارک تھا کہ جتنی آیات نازل ہوتیں صحابہ کرام کو ساتھ ساتھ زبانی یاد کر وا دیتے۔نزول قرآن کی ابتداء سے ہی حضرت جبریل سید نا حضرت محمد صل للہ یہ نیم کے پاس سے اُس وقت تک نہ جاتے جب تک آپکے حافظے میں نازل شدہ آیات محفوظ اور یاد نہ ہو جاتیں اور جبریل کے جانے کے بعد جب آپ ایا کہ ہم اپنے صحابہ کے پاس آتے تو انکو نازل شدہ آیات ساتھ ساتھ یاد کرواتے جاتے اور اس طرح قرآن مجید صحابہ کے حافظہ میں روز اوّل سے ہی محفوظ ہوتا چلا جا LO 5