قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 3
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض نمبر 1: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ 632ء میں فوت ہوئے اللہ تعالیٰ نے انہیں انسانیت کے لئے ایک پیغام دیا تھا اور یہ قرآن ان کی زندگی میں نہیں بنا تھا بلکہ آپکے بعد بنایا گیا۔جواب: ہر سچا اور حقیقی مسلمان بلکہ ہر انسان یہ یقین و ایمان رکھتا ہے کہ اس کا ئنات کا خالق و مالک اللہ ہے۔اسکے علم اور اذن کے بغیر اس روئے زمین پر ایک پتا بھی نہیں ہل سکتا اور اُسی مالک کائنات رب العالمین نے سید نا محمد لی لی تم پر تقریباً 23 سال کے عرصہ میں قرآن مجید نازل فرمایا اور اُسی نازل کرنے والے الہ العلمین نے اُسی قرآن میں یہ اعلان اور وعدہ ابد تک کے لئے فرما دیا کہ 1 - إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ : (سورة الحجر ، سورۃ نمبر 15 آیت نمبر 11) ترجمہ: یقیناً ہم نے ہی یہ ذکر اُتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرما دیا کہ میں نے ہی قرآن مجید کو اتارا ہے 3