قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 121
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اس آیت کے بارے میں کسی معترض کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ قابل قبول نہیں ہو گا۔اعتراض آیت نمبر : (۷)2 ۱۵ ص وَ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيْنَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَاءَ إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ اللهُ بِمَا (سورۃ المائدہ، سورۃ نمبر 5 آیت نمبر 15 كَانُوا يَصْنَعُونَ * ترجمہ: اور اُن لوگوں سے ( بھی ) جنہوں نے کہا کہ ہم نصاری ہیں ہم نے ان کا میثاق لیا پھر وہ بھی اس میں سے ایک حصہ بھلا بیٹھے جس کی انہیں تاکیدی نصیحت کی گئی تھی۔پس ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک باہمی دشمنی اور بغض مقدر کر دیئے ہیں اور اللہ ضرور اُن کو اس (کے بد انجام) سے آگاہ کرے گا جو (صنعتیں ) وہ بنایا کرتے تھے۔وضاحت: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس (میثاق) عہد کا ذکر فرمایا ہے جو بنی اسرائیل کی طرح اُن سے بھی لیا گیا تھا۔اس میثاق کا ذکر سورۃ البقرہ آیت (84) 121