قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 110 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 110

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اپنے دین کے دفاع اور اس کی حفاظت اور اس پر ثابت قدم رہنے کے لئے اپنی جانیں اور مال قربان کرو گے تو یقین کر لو کہ تم اپنی جان اور مال اللہ کو فر وخت کر رہے ہو گے اور اللہ تمہیں اس کی قیمت اگلے جہان میں ادا کرے گا۔اس مثال کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے سمجھایا ہے کہ جان و مال عطاء کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور قربانی دینے والا اسکی جزاء اللہ تعالیٰ سے ہی پائے گا اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا کہ یہ وعدہ تو رات اور انجیل میں بھی موجود ہے پھر اللہ تعالیٰ نے یہ بشارت بھی دی اور یقین بھی دلایا کہ اے مومنو اپنے اس سودے پر کسی قسم کا افسوس نہ کرو بلکہ خوش ہو جاؤ یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہاں ان جنگوں کا ذکر ہے جو ابتدائے اسلام میں لڑی جاتی تھیں اور صحابہ کرام اس میں بے دریغ اپنی جانیں اور مال قربان کرتے تھے اور تاریخ شاہد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آخرت میں جو انکو دینے کا وعدہ کیا ہے وہ تو دے گا ہی مگر اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے انکی اولادوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا۔اس وضاحت سے اس آیت پر کسی قسم کا کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا۔110