قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 109
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اور قرآن میں (بیان) ہے۔اور اللہ سے بڑھ کر کون اپنے عہد کو پورا کرنے والا ہے۔پس تم اپنے اس سودے پر خوش ہو جاؤ جو تم نے اس کے ساتھ کیا ہے اور یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔وضاحت: اسلامی عقیدے کے مطابق انسان کو یہ زندگی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عطا کی ہے۔اور مال بھی اسکے فضل سے ملتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے بنی نوع انسان کے لئے دین اسلام پسند کیا ہے پس جسکی سمجھ میں آئے وہ اسے قبول کر لے اور پھر اس پر ثابت قدم رہے اور سخت آزمائشوں میں بھی اسکے پائے ثبات میں لغزش نہیں آنی چاہئے۔اور ہر حال میں اپنے دین پر قائم و دائم رہے اور اسی اصول کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب جنگ کی حالت تم پر مسلط کر دی جائے تو تم پوری طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کرو اور دشمن کا مقابلہ کرو اور اسکے لئے اگر آپ کو اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو وہ بھی دو اور مال بھی قربان کرنا پڑے تو وہ بھی دو اور سمجھ لو کہ یہ سب عارضی چیزیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک مثال کے ذریعہ یہ سمجھایا کہ جیسے تم کسی تاجر سے اشیاء خریدتے ہو اور اُن اشیاء کے بدلے میں تم اسے اپنے مال میں سے قیمت ادا کرتے ہو پس جب تم 109