قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 96 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 96

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اور ان کی آمد کا مقصد اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ فرمایا: وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللَّهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَلَةُ ، فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ( سورة النحل سورۃ نمبر 16 آیت نمبر 37) ترجمہ: اور یقیناً ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور بتوں سے اجتناب کرو۔پس ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی اور انہی میں ایسے بھی ہیں جن پر گمراہی واجب ہو گئی۔پس زمین میں سیر کرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا تھا۔ہر نبی اور رسول جو آیا اس نے لوگوں کو اللہ کی عبادت کا حکم دیا اور اسکی عبادت میں ہے حکمت بتائی کہ وہ مالک کائنات ہے اور اسی کے حکم سے اس کائنات میں ہر چیز اپنا فریضہ ادا کر رہی ہے۔تقریباً ہر مذہب کے عقیدے کے مطابق اس کا ئنات کو پیدا کرنے والا ایک خالق و 96 96