قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 92 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 92

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) سلسلہ میں کوئی جبر و اکراہ نہیں۔اعتراض آیت نمبر : (h)2 ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ اتَّخَذُوا دِيْنَكُمْ هُرُوا وَ لَعِبًا مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ الْكُفَّارَ أَوْلِيَاء وَاتَّقُوا الله إن كُنتُم ج مُّؤْمِنِينَ ) ۵۸ (سورۃ المائدہ،سورۃ نمبر 5 آیت نمبر 58) ترجمہ: اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! ان لوگوں میں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اُن کو جنہوں نے تمہارے دین کو تمسخر اور کھیل تماشہ بنا رکھا ہے اور کفار کو اپنا دوست نہ بناؤ اور اللہ سے ڈروا اگر تم مومن ہو۔وضاحت: ایک انسان جب سچے دل سے اسلام کو بطور دین اپنے لئے قبول کر لیتا ہے تو لازمی طور پر اسکے دل میں اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور روز بروز وہ مضبوط اور گہری ہوتی جاتی ہے۔اور دنیا کا یہ طریق ہے کہ کوئی بھی غیرت مند انسان یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی دوسرا شخص اسکے محبوب کی تو ہین اور تذلیل 92 92