قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 125 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 125

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اس پر انہیں جلد آگاہ کرے گا۔مذکورہ آیت کا مضمون صاف اور واضح ہے اور اس پر کسی قسم کے اعتراض کی گنجائش نہیں اعتراض آیت نمبر : (y)2 سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَا ج أَشْرَكُوا بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِلْ بِهِ سُلْطَنَا وَ مَأْوَهُمُ ط ۱۵۲ النَّارُ وَ بِئْسَ مَثْوَى الظَّلِمِينَ * ( سورة ال عمران، سورۃ نمبر 3 آیت نمبر 152) ترجمہ : ہم ضرور ان لوگوں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے جنہوں نے کفر کیا کیونکہ انہوں نے اللہ کا شریک ٹھہرایا اس کو جس کے بارے میں اس نے کوئی بھی دلیل نازل نہیں کی۔اور ان کا ٹھکانا آگ ہے اور ظالموں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔وضاحت: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو لوگ منکر ہیں انہوں نے اُس چیز کو اللہ کا شریک بنالیا ہے۔جس کے شریک بنانے کے بارے میں انکے پاس کوئی دلیل ہی نہیں اور ان جھوٹے شریک بنانے والوں کے دلوں میں ہم رُعب ڈال 125