قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 97 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 97

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) مالک ہے۔اسکے نام تو الگ ہو سکتے ہیں مگر مراد خدا تعالیٰ کی ذات ہی ہوتی ہے مختلف مذاہب کی مقدس کتب سے چند عبارتیں درج ذیل ہیں۔وید اور گیتا میں خدا کا تصور : وہ ایک ہی کسی دوسرے کی شرکت کے بغیر ہے۔(چھند و گیا اُپنشد -1-2-6) ترجمہ: اس کائنات کی چیزوں میں کچھ بھی حرکت ہے وہ سب اس حاکم ، قدرت رکھنے والے کی مرضی سے ہے۔یجروید، ادھیائے 40 - منتر 1) ترجمہ: (ائے مالک) تیرے جیسا نہ کوئی دونوں عالم میں ہے اور نہ زمین کے ذرات میں اور نہ تیرے جیسا کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہوگا۔یجروید، ادھیائے 27 - منتر 36) ترجمہ یہ پوری کائنات اس اللہ کے حجم سے چل رہی ہے۔یجروید، ادھیائے 40 - منتر 1 ) 97 46