قندیلیں

by Other Authors

Page 19 of 194

قندیلیں — Page 19

۱۹ گئے ہوئے تھے میں حضور کو ملنے اندرون خانہ گیا۔کمرہ نیا نیا بنا تھا اور ٹھنڈا تھا۔میں ایک چارپائی پر لیٹ گیا اور مجھے نیند آگئی حضور اس وقت تصنیف فرماتے ہوئے مل رہے تھے نہیں چونک کر جا گا تو دیکھا کہ حضرت مسیح موعود میری چارپائی کے پاس نیچے فرش پر لیٹے ہوئے تھے میں گھبرا کر ادب سے کھڑا ہو گیا حضرت میسج موعود نے بڑی محبت سے پوچھا۔مولوی صاحب۔آپ کیوں اٹھ بیٹھے ہیں نے عرض کیا۔حضور نیچے لیٹے ہوئے ہیں۔میں کیسے اوپر سو سکتا ہوں۔مسکرا کر فرمایا۔آپ بے تکلفی سے لیٹے رہیں۔میں تو آپ کا پہرہ دے رہا تھا بچے شور کرتے تھے تو میں انہیں روکتا تھا تا کہ آپ کی نیند میں خلل نہ آئے۔دسیرت حضرت مسیح موعود مصنفہ حضرت مولوی عبد الکریم صفحه ۳۶) دید کی تڑپ محترمہ اہلیہ صاحبہ حضرت مولوی عبد الکریم فرماتی ہیں:۔حضرت مولوی عبد الکریم۔۔۔صاحب بیمار ہوئے اور ان کی تکلیف بڑھ گئی تو بعض اوقات شدت تکلیف سے نیم بے ہوشی کی حالت میں وہ کہا کرتے تھے کہ سواری کا انتظام کرو۔ہمیں حضرت اقدس۔۔۔سے ملنے کے لئے جاؤں گا۔گویا وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں باہر ہوں اور حضرت اقدس۔۔۔قادیان میں ہیں اور بعض اوقات کہتے تھے اور ساتھ ہی زار و قطار رو پڑتے تھے کہ دیکھو ئیں نے اتنے عرصے سے حضرت اقدس۔۔۔کا چہرہ نہیں دیکھا۔تم مجھے حضرت اقدس۔۔۔کے پاس کیوں نہیں لے کر جاتے۔ابھی سواری منگواؤ اور لے کر چلو۔ایک دن جب ہوش تھی تو کہنے لگے جاؤ حضرت اقدس۔۔۔سے جا کر کہو میں مرچلا ہوں۔مجھے بس دور سے کھڑے