قندیلیں

by Other Authors

Page 134 of 194

قندیلیں — Page 134

۱۳۴ کے ہاں کھانا کھایا کریں۔فرمایا کہ خواجہ کمال الدین صاحب وغیرہ عمدہ کھانے کے عادی ایسے کھانے کھا کر سلسلہ سے دور ہو گئے ہیں۔میں لنگر خانہ کی خشک روٹیوں کو پسند کرتا ہوں جو الہاماً ور تیرے لئے اور تیرے درویشوں کے لئے ، مقرر ہوچکی ہیں۔( اصحاب احمد جلد یاز دہم ص ۱۳) تمام دنیا روشن ہوگئی حضرت والدہ صاحبہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب فرماتی ہیں کہ جب تمہارے والد صاحب کی طرف سے خلیفہ ثانی کی بیعت کرنے میں توقف ہوا تو مجھے سخت گھبراہٹ ہونے لگی۔میں بہت دعائیں کرتی رہتی تھی کہ اللہ تعالے ان کو جلد صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔" ہمارے مکان پر ان دنوں بہت جگھٹا لگتا تھا۔اور اختلاف کے متعلق بحث جاری رہا کرتی تھی۔یہاں تک کہ بعض لوگوں کی آوازیں دوسری منزل پر بھی پہنچ جاتی تھیں میری طبیعت میں بہت قلق پیدا ہوا کہ تمہارے والد جلد فیصلہ نہیں کرتے اور کیوں لمبی بحثوں میں پڑ جاتے ہیں اور جوش میں میں نے سیڑھیوں کے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا۔میں نے جواب دیا کہ میں آپ کے قاتل سے بہت گھبرا گئی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ جلد بیعت کرنے کا فیصلہ کریں اور ان بحثوں کو بند کریں اور منکرین خلافت کو کہہ دیں کہ وہ بحث و مباحثہ کے لئے یہاں نہ آیا کریں مختصراً آخر ایک روز عشاء کی نماز کے بعد انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مجھے بیعت کر لینی چاہیے۔مجھے ایسے معلوم ہوا کہ میرے لئے تمام دنیا روشن ہو گئی۔انہوں نے جب صبح خط لکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تو میں نے منت کی کہ ابھی لکھ دیں۔چنانچہ انہوں نے