قندیلیں

by Other Authors

Page 188 of 194

قندیلیں — Page 188

١٨٨ تواضع کا پُر لطف انداز حضرت حافظ نبی بخش صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ ہر قسم کا پھل موسم کے لحاظ سے منگوایا کرتے تھے مثلاً آسم دریا کے پار سے اور خربوزہ بیٹ سے منگواتے اور مہمانوں کو کھلاتے۔بعض اوقات جب میں بھی خدمت میں حاضر ہوتا تو خربوزہ اپنے دست مبارک سے کاٹ کر دیتے اور مجھے نہایت شفقت اور محبت سے بار بار فرماتے کہ دیکھو نبی بخش یہ خربوزہ میٹھا ہو گا اس کو کھاؤ۔جب میری موجودگی میں آم باہر سے آتے تو اپنے دست مبارک سے ٹوکرے میں سے چن چن کر نہایت محبت و شفقت سے مجھے دیتے اور بار بار فرماتے کہ میاں نبی بخش یہ آم تو ضرور میٹھا ہوگا اور مزیدار ہوگا اس کو کھائیں خود کم کھاتے میں اپنے نفس میں شرمندہ ہوتا کہ حضور اس قدر تکلیف مجھ ناچیز کی خاطر اٹھاتے ہیں مگر ساتھ ہی شرم کے مارے زبان سے کچھ نہ بولتا۔1990 ) روزنامه الفضل ۸ اپریل شاه) مجھے زندہ کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے حضرت شیخ رحمت اللہ صاحب بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفع حضرت بانی سلسلہ سیر سے واپس آرہے تھے۔ہم حضور کے ہمراہ تھے۔ایک شخص