قندیلیں — Page 154
۱۵۴ تو جانے کو جی چاہتا ہو گا۔میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں نے رندھی ہوئی آواز میں عرض کیا۔وہ کون احمدی ہے جو جلسہ پر جانا نہ چاہے۔اس پر آپ نے اپنی مبارک آنکھیں اٹھا کر خاکسارہ کی طرف دیکھا۔اور خاکسار نے دیکھا کہ آپ کی گردن مبارک سے نہایت خوبصورت سرخی آپ کے چہرہ مبارک کی طرف بڑھنی شروع ہوئی اور آپ کا چہرہ اور گردن پیشانی اور کان مبارک سیب کی طرح بلکہ سیب سے کہیں مریخ خوبصورت اور چمکدار ہو گئے۔آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی مبارک اٹھا کر اور میری طرف اشارہ کر کے فرما یا یہ آپ انشاء الله ضرور جلسہ پر آئیں گے " مجھے یقین ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے صحت عطا فرما دی ہے۔آپ تھوڑی دیر تشریف فرما کر تشریف لے گئے تو مجھے پیشاب کی حاجت محسوس ہوئی۔نہیں نے پیشاب کے لئے بوتل لے کر پیشاب کیا تو اس میں ذرہ بھر بھی خون کی آلائش نہیں تھی۔اور اس کے بعد دن بدن میری صحت ترقی کرتی چلی گئی یہاں تک کہ میں جلسہ سے تین یا چار دن پہلے قادیان پہنچ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا " اچھا آپ آگئے ؟ میں نے عرض کیا کہ جی یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ آپ نے فرمایا ہو کہ میں ضرور جلسہ پر آؤں گا اور میں نہ آتا۔د الفضل ۲۱ اگست ۱۹۹۵ صفحه ۶ ) ملا چلے جاؤ حضرت غلام مرتضیٰ صاحب (والد ماجد حضرت مسیح موعود) کے حسن اعتقاد کی بدولت ان سے بعض اوقات اللہ تعالیٰ غیر معمولی سلوک فرماتا تھا۔