قندیلیں — Page 111
ایک لطیفہ ایک مسئلہ کامل حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ایک رفیق حضرت حافظ معین الدین صاحب تھے۔انہیں لنگر سے کھانا میلا کرتا تھا۔حضرت میر محمد اسحق صاحب ناظر ضیافت تھے۔لنگر خانہ کی مالی حالت کمزور تھی۔جس کی وجہ سے کھانا بہت سادہ ہوتا تھا۔ایک مرتبہ بہت ہی پتلی دال حضرت حافظ صاحب کو ملی۔آپ میر صاحب کے پاس پہنچے اور فرمایا کہ ایک مسئلہ کا حل بتائیں کہ ایسی پیلی دال جس کا رنگ اور مزہ پانی کی طرح ہو اس سے وضو جائز ہے یا نہیں۔حضرت میر صاحب نے فرمایا جب تک دال نہ دیکھ لوں فتویٰ انہیں دے سکتا۔حضرت حافظ صاحب نے دال کا پیالہ میر صاحب کی طرف بڑھا یا حضرت میر صاحب نے دال کا پیالہ دال کی دیگ میں الٹ دیا اور اس کی بجائے گوشت کا پیالہ بھر کر حضرت حافظ صاحب کو دیا اور فرمایا کہ یہ آپ کے مسئلے کا حل ہے۔د روزنامه الفضل صفحه ۴ - ۲۳ نومبر ۴۱۹۹۶ ہم اور آپ کوئی دو ہیں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے مسیح موعود سے اپنے تعلق کا ایک واقعہ مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے کو سنایا۔فرماتے ہیں۔ایک دفعہ میں قادیان میں حضرت مسیح موعود کے خطوط کے جواب دینے پر مامور تھا۔حضور ہر روز کی ڈاک مجھے دے دیتے ہیں خود ہی ان خطوط کو پڑھتا اور خلاصہ حضور کو سنا دیتا۔حضور جو جواب لکھواتے ہیں وہ لکھ کر بھیج دیا۔ایک دن۔ڈاک میں ایک خط آیا۔اس پر لکھا ہوا تھا کہ اس خط کو حضرت مسیح موعود کے سواری ئے