قندیلیں

by Other Authors

Page 55 of 194

قندیلیں — Page 55

۵۵ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا خواب پورا ہو گیا 191 ۱ نومبر شاہ وہ تاریخی دن ہے جس میں حضرت امام جماعت احمدیہ اول حضرت بانی سلسلہ کو بتائی گئی ایک خبر کے مطابق حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی کو ٹٹی سے واپس تشریف لاتے ہوئے گھوڑے سے گر گئے اور آپ کی پیشانی پر شدید چوٹیں آئیں۔ملک مولا بخش صاحب رئیس گورائی بیان کرتے ہیں کہ گھوڑی ایسی تیز اور بیخود اور حضرت ایسی قوت اور اطمینان کے ساتھ اس پر بیٹھے کہ میرے وہم گمان میں بھی نہیں آسکتا میں نے بڑے بڑے سوار دیکھے ہیں مگر حضرت کی شان اس وقت نرالی تھی آخر گھوڑی ایک تنگ کو چہ میں ہو کر گزری۔حضرت زمین پر آگرے حضرت نے گھوڑی سے گر گر کسی قسم کی گھبراہٹ و اضطراب کا اظہار نہیں کیا۔آپ کو اٹھایا گیا۔اور زخم پر پانی بہایا گیا۔آپ پورے استقلال کے ساتھ اُٹھے اور پیدل آئے۔بالآخر ڈاکٹر بشارت احمد ، ڈاکٹر الہی سنجش اور ڈاکٹر شیخ عبد اللہ نے بغیر کلور و فارم کے عمل سے خموں کو سی دیا۔آپ کی عمر اس وقت ۸۰ سال تھی لیکن دیکھنے والے دیکھتے تھے کہ زخم کے بیٹے جانے کے وقت آپ کے چہرے پر یا بدن کے کسی حصہ پر کوئی شکن تک نہ تھا محترم شیخ رحمت اللہ صاحب کے گھر کے سامنے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔وہ لکھتے ہیں کہ حضور کا پاؤں رکاب میں اٹک گیا اور آپ ایک طرف کو لٹک گئے۔میں نے فوراد وڈ کو لگام پکڑ لی۔میں جوان تھا۔گھوڑی مجھے دھکیل کر آٹھ دس قدم تک لے گئی۔اتنے میں آپ کا پاؤں رکاب سے نکل گیا مگر آپ ایک کھنگر پر گرے۔جس کی وجہ سے آپ کی کنپٹی پر چوٹ آئی جو بعد میں ناسور بن گئی۔میں نے اپنی اہلیہ