قندیلیں

by Other Authors

Page 153 of 194

قندیلیں — Page 153

۱۵۳ بھی اس میں سے حصہ تبرک مل جائے۔فرمایا۔" یہ آپ کھا لیں۔ان کے لئے اور بھی ہیں ؟ میں نے وہ آم وہاں ہی کھا لیا اور اس کی گٹھلی جیب میں ڈال لی تاکہ اسے زمین میں لگا دیا جائے۔کھانے کے بعد جب میں گھر پہنچا تو والدہ اعجاز نے مجھے بتایا کہ کوئی آدمی آموں کی ایک اچھی خاصی بڑی نوکری دے گیا ہے۔لیکن نہ یہ بتا کر گیا ہے کہ کہاں سے آئی ہے اور نہ ہی کسی کے لئے ہے۔مجھے حضرت صاحب کا ارشاد یاد آگیا اور ہم نے وہ آم اپنی خوش قسمتی پر شاداں ہو کر کھائے اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔الفضل - ۲۱ اگست ۱۹۹۵ء صفحه ۶) آپ انشاء اللہ جلسہ پر ضرور آئیں گے چوہدری اسد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور تحریر فرماتے ہیں کہ در تقسی یم ہند سے چند سال قبل ایک مقدمہ قتل برادرم محترم شكر الله فقال صاحب پر بنا دیا گیا جس کی وجہ سے مجھے لاہور۔سیالکوٹ اور ڈسکہ کے درمیان بہت ہی زیادہ سفر کرنا پڑا۔مکرم چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب ملک سے باہر تھے اس لئے مجھے بہت فکر تھی اور ذہنی بوجھ بھی بہت تھا میری طبیعت میں جو رد عمل ہوا یہ تھا کہ مجھے پیشاب کی جگہ خون ہی آتا تھا اور کافی مقدار میں آتا تھا۔دسمبر کے نصف تک میں اس قدر کمزور ہو چکا تھا کہ پہلو بد لنا بھی میرے لئے ممکن نہ رہا۔ایک دن اسی طرح لیٹا ہوا تھا کہ نیچے موٹروں کے کھڑا ہونے کی آواز آئی۔والدہ اعجاز نے مجھے بتایا کہ حضرت صاحب تشریف لائے ہیں۔مجھے بہت خوشی ہوئی اور میں نے سوچا کہ آپ کی خدمت میں دعا کے لئے عرض کر دوں گا۔چنانچہ آپ تشریف لائے اور حال دریافت فرمایا۔اور پھر باتوں کے درمیان فرمایا یہ آپ کا جلسہ پر