قندیلیں — Page 138
١٣٨ تامل ہو۔یہ کہ اس سے پہلے ان کے خاندان کی کوئی لڑکی کسی غیر سید سے نہیں بیاہی گئی۔اور دوسرے مبارک احمد ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہے اور ڈاکٹر صاحب خود اس کا علاج کرتے ہیں اور گھر میں ذکر کرتے ہیں اس کی حالت نازک ہے اور اس وجہ سے وہ خیال کریں گے کہ یہ شادی نانوے فی صد خطرہ سے پر ہے اور جلدی ہی لڑکی کے ماتھے پر ہوگی کا ٹیکہ لگنے کا خوف ہے۔ان باتوں کی وجہ سے ایسا نہ ہو کہ ڈاکٹر صاحب کمزوری دکھائیں اور ان کا ایمان ضائع ہو جائے۔سو آپ کے سوال پر ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ استقامت عطا کرے گا۔اس پر انہوں نے ساری بات سنائی تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اچھی بات ہے اگر حضرت مسیح موعود کو یہ پسند ہے تو ہمیں اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔یہ جواب سن کر والدہ مریم بگیم کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں ہو گئے۔جب ڈاکٹر صاحب نے پوچھا کیا آپ کو یہ تعلق پسند نہیں؟ انہوں نے کہا مجھے پسند ہے۔بات یہ ہے کہ جب سے حضور نے ارشاد فرمایا تھا۔میرا دل دھڑک رہا تھا اور مجھے ڈبہ تھا کہ کہیں آپ کا ایمان نہ ضائع ہو جائے اور اب آپ کا جواب سن کر خوشی سے میں اپنے آنسو نہیں روک سکی۔د تابعین اصحاب احمد جلد سوم صفحه ۷۹-۸۰) اطاعت والدین ایک واقعہ محترمه طیبه آمنه صاحبه بگی مکرم مرزا مبارک احمد صاحبہ اپنے والد محترم حضرت نواب محمد عبد اللہ خاں صاحب کے متعلق تحریر کرتی ہیں کہ ہمارے دادا حضرت نواب محمد علی خاں صاحب جن کو ہم دادا حضور کہتے ہیں کا اپنی اولاد پر باوجود انتہائی