قندیلیں

by Other Authors

Page 118 of 194

قندیلیں — Page 118

١١٨ کے قبول ہونے کے لئے میں تفریح سے درخواست کر رہا تھا رو کر کے مجھے تکلیف اور نقصان سے بچالیا۔اگر میری دعا قبول ہو جاتی اور میں اس گاڑی میں سوار ہو جاتا ہو کہ میں غلطی سے حافظ آباد جانے والی سمجھ رہا تھا اور جو دراصل لاہور جانے والی تھی تو میں بر وقت حافظ آباد نہ پہنچ سکتا اور نقصان اٹھاتا۔اس واقعہ سے مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا کہ دعاؤں کے رو ہونے میں بعض اوقات اللہ تعالیٰ کی خاص مصلحتیں کار فرما ہوتی ہیں جو کہ سراسر انسان کے فائدے کے لئے ہوتی ہیں جن کو انسان اپنے ناقص علم کی وجہ سے نہیں سمجھتا۔ورنہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت دنیا پر اپنا سایہ کئے ہوئے ہے۔رحیات قدسی حصہ چہارم صفحه ۱۸) دل کا سکون حاصل کرنے کا طریق مکرم میاں میر احمد بانی صاحب اپنے والد محترم مکرم میاں محمد صدیق صاحب بانی کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ ایک سال ۲۶ جنوری کے دن جمعہ تھا۔اس دن دوکان بند رہتی تھی اپنی کار خراب ہونے کے باعث آپ ٹیکسی پر اپنے تینوں فرزندوں سمیت جمعہ کی نماز کے لئے مسجد احمدیہ گئے۔واپسی پر آپ کے لڑکے نے ٹیکسی لینا چاہی لیکن آپ نے منع کیا۔آپ کی نصیحت آبِ زر سے لکھنے کے قابل ہے۔آپ نے فرمایا آج دکان بند ہے اس لئے واپس جانے کی کوئی جلدی نہیں۔عام تعطیل ہونے کے سبب بسوں اور ٹراموں میں بھی کچھ رش نہیں ہم بآسانی ٹرام کے ذریعہ ۴۰ پیسے میں گھر پہنچ سکتے ہیں اس لئے ٹیکسی پر ۴ روپے کیوں خرچ کریں۔اور فرمایا کہ کلکتہ کی