قندیلیں

by Other Authors

Page 109 of 194

قندیلیں — Page 109

1۔9 تھے۔ایک دفعہ یہ صاحب تعطیل کے دن ہمارے مکان پر تشریف لائے اور دریافت کیا کہ والد صاحب کہاں ہیں۔دفتر میں اس وقت شاید کوئی محتر یا ملازم موجود نہیں تھا۔ان صاحب نے خیال کیا کہ شاید والد صاحب پہلی منزل پر ہوں۔انہوں نے بلند آواز سے والد صاحب کو بلایا۔والدہ صاحبہ نے مجھ سے فرمایا کہ کہ دو چوہدری صاحب گھر پہ نہیں ہیں۔میں نے یوں ہی کہہ دیا۔ان صاحب نے دریافت کیا کہ کہاں گئے ہیں۔والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ کہہ دو قادیان گئے ہوئے ہیں۔یہ سن کر ان صاحب نے حضرت مسیح موعود کی شان میں کوئی خلافِ ادب کلمہ کہا۔اب تک والدہ صاحبہ میری معرفت جواب دے رہی تھیں۔یہ کلمہ سنتے ہی منصے سے بے تاب ہو گئیں اور کھر کی کے پاس جاکہ جوش سے کہا کہ تم نے بہت ظلم کیا ہے۔اگر خیریت چاہتے ہو تو اسی وقت میرے مکان سے چلے جاؤ کوئی ہے ملازم یہاں نکال دو اس گرہ تاج بوڑھے کو۔اور یاد رکھو پھر کبھی اس مکان میں نہ داخل ہونے پائے۔اب آئے اس کا دوست جس کے ساتھ مثنوی پڑھنے یہ یہاں آتا ہے تو تو نگی اس کی خبر کہ ایسے گستاخ بڑھے کے ساتھ کیوں نشست و برخاست جاری رکھی ہوئی ہے۔وہ صاحب تو اسی وقت چلے گئے۔والد صاحب کی واپسی پر والدہ صاحبہ نے بہت رنج کا اظہارہ کیا اور اصرار کیا کہ اب وہ صاحب کبھی گھر کے اندر داخل نہ ہونے پائے چنانچہ وہ اس دن کے بعد پھر ہمارے مکان پر نہیں آئے ر اصحاب احمد جلد یاز دہم ص ۱۷۸ - ۱۷۹) عبدالرحمن آجا حضرت منشی عبدالرحمن صاحب حضرت مسیح موعود کے ابتدائی ساتھیوں