قندیلیں

by Other Authors

Page 83 of 194

قندیلیں — Page 83

۸۳ نکاح کے وقت کی دعا قبول ہوتی ہے حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب نے حضرت اُتم طاہر کے نکاح کے خطبہ کے موقعہ پر فرمایا کہ اولیاء اللہ نے لکھا ہے کہ جو خدا کے پیارے ہوتے ہیں وہ اطفال اللہ یعنی خدا کے بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔خدا تعالے تو بچوں سے پاک ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جو محبت کسی کو اپنے بچوں سے ہوتی ہے۔خدا کو ان سے ہوتی ہے۔میں نے یہ حدیث پڑھی نہیں مگر سنتا آیا ہوں کہ نکاح کے وقت جو دعا کی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔اس کا راز یہی ہے کہ جس کا نکاح ہوا وہ اگر خدا کے اطفال میں سے ہے تو ضرور جیس طرح باپ کو بیٹے کی شادی پر بخشش دینے کا خیال ہوتا ہے اور جس طرح خدا نے یہ فطرت رکھی ہے کہ باپ یا خاندان کا بڑا آدمی ہوتا ہے، ایسے موقع پر خاص بخشش کے لئے ہاتھ کھولتا ہے وگوں کو دیتا ہے۔اسی طرح اہل اللہ کے نکاح کے وقت خدا تعالیٰ بھی خاص بخشش کرتا ہے اور دعائیں سنتا ہے۔ر تابعین اصحاب احمد سيرة اقسم طاہر صفحه ۸۵) سب سے پسندیدہ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب لکھتے ہیں کہ صاحبزادہ میاں طاہر احمد صاحب کا ایک عجیب واقعہ میں تازیست نہ بھولوں گا۔۱۹۳۷ء کی بات ہے۔جبکہ حضرت مصلح موعود د محرم سالہ میں قیام پذیر تھے اور جناب عبد الرحیم نیر بطور پرائیویٹ سیکرٹری حضور کے ہمراہ تھے۔ایک دن نیر صاحب نے اپنے خاص لب ولہجہ کے ساتھ کہا کہ میاں