قندیلیں

by Other Authors

Page 129 of 194

قندیلیں — Page 129

۱۲۹ قرآن کریم محلاج حضرت مولوی محمد حسین۔۔۔صاحب حضرت بانی سلسلہ۔۔۔۔کی دعا کی برکت سے بعض اوقات دُعا کے ذریعہ پانی پر دم کر کے مریضوں کا شانی علاج بھی کرتے تھے۔یہ طریق آپ کی دعوۃ الی اللہ کی مساعی میں بہت محمد ثابت ہوا۔ایک دفعہ ملکانہ میں ایک ہندو نوجوان لڑکا پیٹ میں شدید درد کی وجہ سے تڑپ رہا تھا۔لڑکے کے عزیز رشتہ دار تمام جگہوں سے بایوس ہو کر بعض مقامی لوگوں کے کہنے پر لڑکے کو مولوی صاحب کے پاس لائے۔یہ موقع آپ نے دعوۃ الی اللہ کے لئے مناسب خیال کرتے ہوئے ان لوگوں سے کہا کہ اب پنڈتوں کو بلاؤ۔وہ دیدی کرامت دکھائیں اور اپنی روحانیت کے اثر سے اس بچے سکا علاج کریں۔اگر اب آریہ پنڈت بھاگ گئے تو جھوٹے ہوں گے میں خدا کے فضل سے قرآن کریم سے علاج کروں گا۔مگر آر یہ مقابلہ پر نہ آئے بھاگ گئے۔تب آپ نے مولا کریم سے دعا کی کہ اسے اللہ میں جو کچھ کرتا ہوں تیرے لئے کرتا ہوں تاکہ تیرا دین غالب ہو۔اسے اللہ تو اس بچے کو شفا دے کہ قرآن کریم کی برتری ثابت ہو۔پھر میں نے پانی منگوا کر دم کر کے بچہ کو پلایا اور منہ پر چھینٹے مارے اور بچہ خدا کے فضل سے بالکل ٹھیک ہو گیا مسلمان آریوں سے بیزار ہو گئے۔اور اور ہندو اور مسلمانوں نے مل کر پنڈتوں کو گاؤں سے یہ کہ کر نکال دیا کہ ہم نے دیکھ لیا ہے کہ آریوں کا مذہب کیا ہے۔(الفضل ۲۰ اگست ۱۹۹۴ء)