قندیلیں

by Other Authors

Page 128 of 194

قندیلیں — Page 128

۱۲۸ رہ گئی تھیں۔کھانا پکانا اور گھر کا دوسرا کام انہیں کے سپرد تھا۔گو ہمارے لئے وہاں کا موسم اتنا سرد تھا کہ ہم رات کو لحاف اوڑھے بغیر سو نہیں سکتے تھے لیکن چوہدری صاحب کی بہو متواتر اصرار کر رہی معنی کہ شدت گرمی کی وجہ سے وہ وہاں رہ نہیں سکتی اور سرد پہاڑ پر جانا چاہتی ہے چو ہدری راج محمد صاحب نے اس کو سمجھایا کہ مرکز سے مہمان آئے ہوئے ہیں۔ان کے کھانے وغیرہ کا انتظام بھی اس کے سپرد ہے اس لئے وہ نہ جائے۔لیکن وہ اپنے اصرار پر قائم رہی اور مزید اظہر نے کے لئے تیار نہ ہوئی۔آخر چوہدری صاحب نے مجھے کہا کہ آپ بھی اس لڑکی کو سمجھائیں۔شاید آپ کے احترام کی وجہ سے بات مان جائے۔میں نے اس کو سمجھایا مگر وہ اپنی صند کی وجہ سے باز نہ آئی۔اس پر میں نے کیا تو جا کر دیکھ لے اللہ تعالیٰ تجھے کیسے واپس لاتا ہے" خیر وہ پندرہ بیس کوس کے قریب اوپر سرد پہاڑ پر چلی گئی۔وہاں پہنچنے کے درسہ سے دن اس کو سانپ نے ڈس لیا۔وہ درد سے چیختی اور بار بار کہتی۔مجھے واپس پہنچادو۔موادی جی کی بد دعا کی وجہ سے سانپ نے مجھے کاٹا ہے۔بچنانچہ ایک رشتہ دار کی معیت میں گھوڑی پر تیسرے دن واپس آگئی اور عاجزی کے ساتھ تو یہ کرنے لگی میں نے کہا کہ ہم مرکز کی ہدایت کے تحت یہاں آئے ہیں اور حضرت خلیفتہ ایج ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل کرنی ہے۔سانپ کی شکل میں تیرے نفس کی سرکشی نے تجھے ڈسا ہے۔" دحیات قدسی ، حصہ چہارم ص )