قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 89
قدرت ثانیہ کا دور اوّل متمدن ملک کے قابل ذکر اخبار نے اس کتاب پر عمدہ نوٹ لکھے ان اخباروں میں سے چند ایک کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں : اخبار تاریخ 1۔تھیوسافیکل بک نوٹس مارچ 1912 2۔انڈین سپیکٹیٹر 28 اکتوبر 1911ء 3 انگلش میل 27 اکتوبر 1911ء 4۔انڈین ریویوز نومبر 1911ء 5- دی سپر چوٹل جرنل اپریل 1912ء 6- ملواڈ کی جرنل (امریکہ) 18 مارچ 1912ء 7۔دی ڈیلی نیوز (شکا گو) مارچ 1912ء 8 برسٹل ٹائمز اینڈ مرر جنوری 1912 ء و مسلم ریویو ( الہ آباد) دسمبر 1911ء (ماخوذ از رپورٹ سالانہ صدرانجمن احمد یہ 1912 ء) اسی طرح سعید روحیں کشاں کشاں اس چشمہ عرفان سے فیضیاب ہونے لگیں چنانچہ راس اتین سے خلیفہ اسیح اول کے نام ڈیڑھ صد آدمیوں کی بیعت کا خط آیا (احکام 17 اکتوبر 1908 ء ) اور اخوۃ الاسلام سوسائٹی ماریشس کے ایک اخبار نے ایک عظیم الشان کامیابی“ کے عنوان سے احمدیت کا تذکرہ بہت موزوں اور مناسب الفاظ میں کرتے ہوئے جماعت کی تبلیغی خدمات کو بہت سراہا۔اسی طرح ہندوستان کے ایک اخبار شمشیر قلم نے لکھا کہ: احمدی جماعت نے یورپ میں کارنمایاں شروع کر دئے ہیں فی الواقعہ جماعت مذکور قابل تحسین ہے جس نے اس ضروری کام کو شروع کر دیا ہے جو ایک صدی سے کھٹائی میں پڑا ہوا تھا۔“ ( بحوالہ الفضل 24 اگست 1913ء) (89)