قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 72 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 72

قدرت ثانیہ کا دور اوّل خلیفہ اول کے عہد میں بھی تکمیل اشاعت دین حق کا مقدس فریضہ نہایت عمدگی سے ادا کرتے رہے اس کے بعد جن اخباروں اور رسائل کا ذکر ہو گا وہ حضرت خلیفہ اول (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے دور سعادت میں جاری ہوئے اور جماعت میں صحیح دینی روح اور غیروں میں احمدیت کی صداقت کی اشاعت کرتے رہے اور اس طرح سطان القلم کے جانشین کا زمانہ بھی قلمی جہاد کے لحاظ سے نہایت اہم مفید اور دور رس نتائج کا حامل ہوا۔-5- نور خلافت اولیٰ میں شائع ہونے والے اخباروں میں سے ”نور“ کو اولیت کا درجہ حاصل ہے۔کیونکہ یہ اخبار اکتوبر 1909ء میں زیر ادارت مکرم شیخ محمد یوسف صاحب (سابق سورن سنگھ ) جاری ہوا اور نہایت اہم دینی خدمات سرانجام دیتا رہا۔اس اخبار کا مشن زیادہ تر غیر مسلموں کو اسلام کے مصفی اور شیریں چشمہ کی طرف رہنمائی کرنا تھا اس اخبار کے مقاصد مندرجہ ذیل تھے: اول = اسلام کی خوبیوں اور برکات کا ذکر کرنا اور دیگر مذاہب پر اس کی فضیلت بیان کرنا۔دوم = آریوں اور عیسائیوں کے حملوں سے اسلام کو بچانا۔سوم = الزامات کے گرد وغبار کو اسلام کے چہرہ سے بدلائل عقلی و نقلی دور کرنا۔چہارم = حکومت وقت کی خیر خواہی۔پنجم۔سکھ قوم میں باوا نانک جی کی اصل تعلیم کا پر چار کرنا۔اس اخبار کی بروقت اشاعت کے متعلق حضرت شیخ یعقوب علی صاحب نے مندرجہ ذیل بیان الحکم میں شائع فرمایا۔”میرے عزیز بھائی شیخ یوسف صاحب سابق سورن سنگھ نے ”نور“ نامی ایک پندرہ روزہ پر چہ قادیان سے شائع کرنا شروع کیا۔بلکہ اس وقت تک دونمبر نکل چکے ہیں۔عزیز محمد یوسف سکھ ازم سے بخوبی واقف اور سکھوں میں تبلیغ کا کام پہلے سے کر (72)