قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 39 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 39

قدرت ثانیہ کا دور اوّل مکرم محترم نصیر الحق صاحب المعروف به حاجی را ولپنڈی و مکرم محترم حکیم دین محمد صاحب پنشنز ر بوه 10 - مکرم محترم مرزا مہتاب بیگ صاحب ربوه 11 - مکرم محترم منشی محمد ابراہیم صاحب بٹالوی 12 - مکرم محترم میاں صدر الدین صاحب درویش 13 - مکرم محترم ڈاکٹر عطر دین صاحب درویش غالب امکان یہی ہے کہ مؤخر الذکر بیان ہی از روئے واقعات و روایات زیادہ درست ہے کیونکہ اس خیال کو ظاہر کرنے والے بزرگوں میں سے دو بزرگ خاص طور پر ایسے ہیں جنہیں سلسلہ کی تاریخ سے خاص شغف ہے۔اور ابتدا ہی سے ان کا رجحان تاریخی واقعات کو محفوظ کرنے کی طرف ہے۔یعنی شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی مؤخر الذکر کوتقسیم ہند کے بعد سے قادیان میں رہنے کا شرف حاصل رہا۔انہوں نے اپنی یادداشت سے کام لے کر باغ میں قیام بیعت خلافت اولی اور جنازہ گاہ کی نشان دہی کی اور ایک دوسرے موقع پر جب حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی قادیان تشریف لے گئے۔تو انہوں نے بھی اس جگہ کی تصدیق کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیعت خلافت اولیٰ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے باغ میں ہوئی۔کیونکہ قرائن روایات ، واقعات اور سب سے بڑھ کر دونوں بزرگوں کی حتمی اور یقینی رائے اس جگہ کی تصدیق کرتی ہے۔نیز بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی نہایت وثوق سے فرماتے ہیں: بھلا وہ خادم جس نے حضرت خلیفہ اول کے ارشاد کے ماتحت ممبران مجلس معتمدین کی مہمان نوازی پر انہی کے وفد کے ساتھ حضرت کے مکان پر جانے اور ان سے امر خلافت کے بارہ میں درخواست سننے اور حضرت مولانا نورالدین صاحب کے جواب دینے نفل ادا کرنے اور پھر آپ ہی کی معیت میں باغ تک آنے کا موقع ملا ہو ایسے واقعہ کو کیسے بھول سکتا ہے یا کوئی اور امر اشتباہ کا باعث بن سکتا ہے۔“ (الفضل 23 فروری 1955ء) (39)