قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 7
قدرت ثانیہ کا دور اول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویا کشوف الہامات اور تحریرات میں حضرت حکیم الامت حضرت مولانا نورالدین خلیفہ اسی اوّل کا ذکر خیر (اللہ تعالیٰ آپ پر راضی ہو ) 1 - 13 فروری 1887 کو حضرت اقدس کو الہام ہوا عبدالباسط جس سے آپ نے اسے حضرت مولانا نورالدین کی طرف اشارہ خیال فرمایا اور حضرت مولانا نے متعدد بار فرمایا کہ میرا الہامی نام عبد الباسط ہے۔2۔خواب میں دیکھا کہ میں ایک نشیب گڑھے میں کھڑا ہوں اور اوپر چڑھنا چاہتا ہوں مگر ہاتھ نہیں پہنچتا۔اتنے میں ایک بندہ خدا آیا اُس نے اُوپر سے میری طرف ہاتھ لمبا کیا اور میں اُس کے ہاتھ کو پکڑ کے چڑھ گیا اور میں نے چڑھتے ہی کہا کہ خدا تجھے اس خدمت کا بدلہ دیوے۔آج آپ کا خط پڑھنے کے ساتھ میرے دل میں پختہ طور پر جم گیا کہ وہ ہاتھ پکڑنے والا جس سے رفع تر ڈو ہوا آپ ہی ہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے خواب میں ہاتھ پکڑنے والے ہاتھ کے لئے دعا کی ایسا ہی برقت قلب خط پڑھنے سے آپ کے لئے منہ سے دلی دعا نکل گئی۔مستجاب انشاء اللہ تعالی۔( تذکرہ صفحہ 117 ایڈیشن دوم ) 3 مارچ 1893 نور الدین کو دو گلاس دودھ کے پلائے۔ایک ہم نے خود دیا اور دوسرا اُس نے مانگ کر لیا اور کہا سرد ہے۔پھر دودھ کی ندی بن گئی اور ہم اُس میں نبات کی ڈلی ہلاتے جاتے ہیں۔( تذکره صفحه 652) 13-2-4 اپریل 1893ء کو الہام ہوا لا تَصْبُونَ إِلَى الْوَطَنِ فِيهِ تُهانُ وَ تُمْتَحَنُ بِهِ الہام نورالدین کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔( تذکره صفحه 652) (7)