قسمت کے ثمار — Page 208
حاصل کرے کہ کہہ سکے کہ میری زندگی ، میری موت ، میری قربانیاں، میری نماز میں اللہ ہی کے لئے ہیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح اُس کی روح بول اٹھے۔أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ (البقرة: (132) جب تک انسان خدا میں کھویا نہیں جاتا ،خدا میں ہو کر نہیں کرتا وہ نئی زندگی پانہیں سکتا۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تم دیکھتے ہو کہ خدا کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی کی اصل غرض سمجھتا ہوں۔پھر تم اپنے اندر دیکھو کہ تم میں سے کتنے ہیں جو میرے اس فعل کو اپنے لئے پسند کرتے اور خدا کے لئے زندگی وقف کرنے کو عزیز رکھتے ہیں۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ 378 جدید ایڈیشن) الفضل انٹرنیشنل 08 جولائی 2005ء) 208